گلوبٹ کے بعد ’پومی بٹ‘ بھی آگیا

گلوبٹ کے بعد ’پومی بٹ‘ بھی آگیا

 




گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل ٹان میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنیوالے ’گلوبٹ‘ کے بعد پومی بٹ ‘ بھی میدان میں آگیاہے اور کہا جاسکتاہے کہ گلو بٹ ہوگیا پرانا، اب آگیا پومی بٹ کا زمانہ  ۔ ذرائع نے انکشاف کیاکہ پہلوانوں کے شہرمیں تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر لیگی کارکنان کے پتھرا میں پومی بٹ کا اہم کردار رہااور وہ کارکنان کو مارچ کے شرکاءپر حملے کیلئے اکساتارہا۔ پومی بٹ گوجرانوالہ سے حکمران جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کا چھوٹا بھائی ہے ۔
پومی بٹ کے بھائی عمران خالد بٹ نے پہلے تردید کی لیکن ویڈیو کی موجودگی کاعلم ہونے پر موقف اپنایاکہ مارچ کے آخر پر موجود لوگوں نے اُن کے دفتر پر حملہ کیا   اور پومی نے امن کیلئے کردار اداکیا اور کارکنان کو منتشر کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
پومی بٹ کو سامنے لانے پر لیگی رہنماءخرم دستگیر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اِس خبر کی مذمت کرتے ہیں ، ویڈیو اور دیگر شواہد سامنے آنے سے پہلے پومی بٹ کا نام لینا ناانصافی ہوگی ۔
بعدازاں پومی بٹ غائب ہوگیا اوراُن کے ڈیرے پر تالے لگ گئے ۔
واضح رہے کہ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے دوروز قبل ہی سانحہ ماڈل ٹان کے مرکزی کردار گلوبٹ کی ضمانت منظور کی تھی اور جمعہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گلو بٹ کی رہائی کے تحریری احکامات بھی جاری کردیئے ہیں ۔
اب کہہ سکتے ہیں کہ گلو بٹ کو تھی گاڑیوں پر خار، پومی بٹ اکیلا ہی ’سونامی‘ سنبھالنے کو تیار ۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی