عراق سے بہت جلد دہشتگردوں کا صفایا ہو جائے گا: مسعود بارزانی
عراق (سنہرا دور نیوز): عراق میں کردستان کے سربراہ نے اس امید کا
اظہار کیا ہے کہ عنقریب عراق میں داخلی جنگ اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گی اور
دہشتگردوں کو مکمل طور پر نابود کردیا جائے گا۔ لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی
رپورٹ کے مطابق عراق کے علاقے کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی نے اربیل میں فرانس
کے وزیر خارجہ لوران فابیوس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا ذکر کرتے
ہوئے بہت جلد عراق سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا جائے گا، کہا کہ یہ جنگ، ایک
دہشتگرد گروہ کے ساتھ نہیں ہے، بلکہ ایک تربیتی یافتہ منظم گروہ کہ جس کا مقصد
فتنہ پیدا کرنا اور عربوں اور کردوں کو آپس میں لڑوانا ہے۔
بارزانی نے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے مقابلے میں عراق کے کردستان
کے علاقے کی حمایت کے لئے پیشمرگہ فورسز کی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے،
عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس فورس کی حمایت کے ساتھ، کردوں کو ہتھیار فراہم
کریں۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر امریکہ کے ہوائی حملوں کے
اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے راستے میں عراقیوں
کے مفید اقدامات کو دیکھتے ہوئے، عراق میں فرانس کی مداخلت، انسان دوستانہ امداد
تک محدود رہے گی۔ واضح رہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ عراقی حکام کے ساتھ ملاقات کے
لئے ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ بغداد کے دورے پر ہیں۔
Comments
Post a Comment