عمران خان نے حقائق کوتوڑ موڑ کر پیش کیا:پرویز رشید



پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان ملک کا امن خراب کرنے کیلئے انتہا پسندوں سے مل گئے ہیں۔ 

وزیراطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کاپلندہ اردیتے ہوئے کہاہے کہ اُنہوں نے حقائق کوتوڑ موڑ کر پیش کیا۔ آج پیراسلام آباد   آباد میں ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کچھ کہا اس سے متعلق ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ 

وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ ،عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی عزت نہیں کرتے۔ اُنہوں نے کہا کہ سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے عمران خان کے الزمات کو واضح طور پر جھوٹا ثابت کردیا اور انہیں حقیقی تصویر دکھائی۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان ملک کا امن خراب کرنے کیلئے انتہا پسندوں سے مل گئے ہیں ۔
 

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی