انقلاب مارچ اور آزادی مارچ ساتھ ساتھ چلیں گے: طاہر القادری
انقلاب
مارچ اور آزادی مارچ ساتھ ساتھ چلیں گے: طاہر القادری
تحریک انصاف ، مسلم لیگ(ق)، متحدہ قومی موومنٹ ، عوامی مسلم لیگ، سنی اتحاد
کونسل، مجلس وحدت المسلمین کی شرکت
لاہور(ّنیوزڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے کہا ہے
کہ انقلاب مارچ اور آزادی مارچ ساتھ ساتھ چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ
اور آزادی مارچ ساتھ ساتھ چلیں گے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تین دن ہم یہاں
رہیں گے، جو آج شہید ہوئے ہیں ان کے لئے تین دنوں میں قرآن خوانی ہوگی،اگر ان تین
دنوں میں میری جان لے لی جائے تو آپ نے شریف بردران کو نہیں چھوڑنا،ادارے تمہیں
انصاف نہ دیں گے اور خود ان سے بدلہ لینا۔ان کا کہنا ہے کہ اطلاعات آچکی ہیں کہ
مجھے کسی بھی وقت شہید کر دیا جائے گا لیکن میں شہادت سے گھبرانے والا نہیں بلکہ
میں شہادت کو چومتا ہوں۔میں ڈرتا نہیں، میں پاکستان کے لئے شہید ہوں گا، عوام کے
لئے شہید ہوں گا، میں مظلوم بیٹیوں کے لئے شہید ہوں گا، میں ان مظلوموں کے لئے
شہید ہوں گا جو اچھے دنوں کا انتظار کر رہے ہیں، انقلاب یا شہادت تک غریبوں کے
حقوق کی جنگ لڑوں گاان کا منصوبہ ہے کہ مجھے شہید کرکے انقلاب کو روکا جائے لیکن
انقلاب نہیں رکے گا۔میری شہادت کا انتظار کرﺅ،دس ہزار کتابیں لکھیں
اور آج تک رائلٹی نہیں لی،مارشل لاءکا سب سے بڑا مخالف ہوں۔اپنے کارکنوں سے وعدہ
لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تین دن تک ان کے ساتھ رکیںپھر بتاﺅں گا کہ کیا کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹا پرچہ درج کیا گیا، ایک کانسٹیبل جو ٹریفک حادثہ میں 8اگست کو زخمی ہوا اوراس کے سر پر چوٹ آئی، اسے جنرل ہسپتال لے جایا گیا اور وہ 9اگست کو فوت ہوالیکن ظالموں نے اس کے قتل کا جھوٹا مقدمہ بھی مجھ پراور میرے کارکوں پر کاٹا گیا۔
پنجاب پولیس اسرائیلی فوج کا کردار ادا کر رہی ہے،ہمارے سینکڑوں کارکن لاپتہ ہیں، سات دن سے ماڈل ٹاﺅن غزہ بنا ہوا ہے، وہ کہتے ہیں کہ یہ سیکیورٹی ہے لیکن ہم پر ہر چیز تنگ کر دی گئی ہے۔جاتی عمر ہ کے محلات میں بیٹھ کر اپنے آپ کو کنٹینر میں بیٹھ کر یہ لوگ کبھی نہیں بچیں گے، ہم ان کے ظلم کا مقابلہ پر امن رہ کر کریں گے، ہم اپنی زندگی کے آخری لمحے تک پر امن رہیں گے،ہم ہر طرح کے پرتشدد عمل سے دور رہیں گے، حکومت کی تمام دہشت گردی کا مقابلہ ہم برداشت اور پر امن رہ کر کریں گے۔ہم پاکستان کو پرامن ملک بنا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پولیس کو کہنا چاہتا ہوں کہ تمہیں شریف برادران نہیں بچائیں گے، یہ رہیں گے تو بچائیں گے۔انہوں نے اپنے کارکنوں کہ کہا کہ وہ پولیس پر پہلے ہاتھ نہ اٹھائیں لیکن اگر پولیس والا ہاتھ اٹھائے تو اس کا ہاتھ توڑ دیں۔یوم شہدا کی تقریب میں طاہرالقادری نے شہدا کےلئے دعاکی اور ساتھ ہی ساتھ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے دہشت گردی کےخلاف جانوں کانذرانہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن آپریشن ضرب عضب کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کادن ہے۔دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یا اللہ اس ملک کو کرپشن، دھاندلی اور ظلم و بربریت سے نجات دلا، ظالموں کے اقتدار کا خاتمہ فرما،دہشت گردوں کا اقتدار ختم کر دے، ظلم کی اس تاریک رات کا خاتمہ کردے، لوگوں کی عزت ، جان اور مال محفوظ نہیں، انہیں محفوظ بنادے۔ان کا کہنا تھا کہ یوم شہدا سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے کی یاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہوگئی ہے لیکن اب نہ ظلم بچے گا نہ ظالم، حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں،انقلاب پھولوں کی سیج نہیں بلکہ یہ قربانیوں سے حاصل ہوتا ہے۔تحریک انصاف ، مسلم لیگ(ق)، متحدہ قومی موومنٹ ، عوامی مسلم لیگ، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

Comments
Post a Comment