گوجرانوالہ میں لیگی کارکنان کا آزادی مارچ کے شرکاءپریکے بعد دیگرے حملے، فائرنگ ، وزیراعلیٰ کا نوٹس،اسلام آباد میں حساب لیں گے: عمران خان


گوجرانوالہ میں لیگی کارکنان کا آزادی مارچ کے شرکاءپریکے بعد دیگرے حملے، فائرنگ ، وزیراعلیٰ کا نوٹس،اسلام آباد میں حساب لیں گے: عمران خان
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلوانوں کے شہرمیں لیگی رکن صوبائی اسمبلی کے کارندوں نے تین مختلف مقامات پر آزادی مارچ میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں کے کنٹینر اور کارکنان پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اورایک مزدور سمیت پانچ کارکن زخمی ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی قیادت نے کنٹینرمیں چھپ کر جانیں بچائیں، عمران خان کاکہناتھاکہ وہ اپنے کارکنان کیساتھ ہیں ، کسی بھی صورت میں واپس نہیں جائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران اور انتظامی حکام کو ہدایت کی امن وامان یقینی بنایاجائے اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاہم وزیرقانون کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کارکنان نےپہلے  پتھرائو کیا اور  لیگی کارکنان کو اشتعال دیا  ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے خارجی راستے پر خرم دستگیر کے حلقے میں نئے بننے والے فلائی اوور(شیرانوالہ پل) سے چند قدم پہلے لیگی رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کے ڈیرے پر موجود درجنوں کارندوں نے اچانک آزادی مارچ میں شامل رہنما
ں کے کنٹینرپر پتھراشروع کردیا جس کے نتیجے میں کنٹینر کے اوپر سپیکر ٹھیک کرنے کے لیے کام کرنیوالے الیکٹریشن سمیت تحریک انصاف کے چار کارکن زخمی ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کی قیادت کنٹینر کے نچلے حصے میں چلی گئی ۔
دوسرا حملہ تھوڑا آگے اور تیسرا حملہ پنڈی بائی پاس کے قریب لوئیاں والا پل پر کیاگیاجہاں لیگی کارکنان نے تحریک انصاف کے کارکنان پر پتھرا
کیا اور پھر پیچھے ہٹ گئے ، پولیس کے اکادکا پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکنان بھی لیگی کارکنان کیخلاف میدان میں آگئے ہیں اور روکنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ بائی پاس پر پتھراسے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیاجسے ابتدائی طبی امداددی گئی جبکہ اس سے قبل آئی جی پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کوآئندہ پتھرا نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

عینی شاہدین کے مطابق پتھرا سے پہلے دونوں جماعتوں کے کارکنان میں تلخ کلامی بھی ہوئی اور پتھرا اس وقت شروع ہوا جب آزادی مارچ کے آدھے شرکاءجائے تصادم سے آگے نکل چکے تھے تاہم حملے کے فوری بعد ایلیٹ فورس کے اہلکار حرکت میں آگئے اور عمران خان کے ٹرک کو حصار میں لے کر موقع سے نکال دیا تاہم اُس کے بیشتر شیشے ٹوٹ گئے ۔
عمران خان نے اپنے کارکنان سے خطاب  اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کارکن گھبرائیں نہیں ، وہ اُن کے ساتھ ہیں ، وہ کسی قسم کے ’گلوبٹ ‘ سے ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی گوجرانوالہ سے واپس جائیں گے ، اب بادشاہت کا وقت ختم ہوگیاہے ، اسلام آباد پہنچ کر اس کابدلہ لیں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ سارے مذاکرات اب اسلام آباد میں کریں گے اور استعفیٰ لے کر واپس آئیں گے ۔عمران خان نے بتایاکہ پہلے حملے میں وہ محفوظ رہے لیکن دوسرے حملے میں اُنہیں بھی پتھرلگے جس کے بعد وہ کنٹینر سے نیچے آگئے ، اُنہوں نے انکشاف کیاکہ لیگی کارکنان کو پولیس کی پروٹیکشن حاصل ہے جو پولیس کی گاڑیوں کی مدد سے موقع پر پہنچ رہے ہیں اور اُنہوں نے شریف برادران کے بینرز اُٹھارکھے تھے ۔
شیخ رشید اور تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے بتایاکہ کارکنان پر فائرنگ بھی کی گئی اور لوگ سادہ لباس میں ملبوس تھے ۔شیریں مزاری نے بتایاکہ ساری قیادت خیریت سے ہے ، 300سے 400لوگ تھے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت کے کارکن ایک جگہ پر موجود ہیں جو اپنے سامنے سے گزرنے والے مارچ کے شرکاءپر بدستور پتھربرسارہے ہیں جبکہ پولیس حملہ آوروں کو روکنے کی بجائے تحریک انصاف کو کارکنان کو نکالنے کیلئے کوشاں ہیں ، لیگی کارکنان موٹرسائیکلوں پرگھوم رہے ہیں ۔
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے پہلے لیگی رہنما
ں کے دفاترپر پتھرا کیاہے جس کے بدلے میں پتھرا ہوا، مارچ کو فری ڈور دیاگیاہے اور جی ٹی روڈ پر مسلم لیگ ن کے تمام دفاتر بند کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو امن وامان یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہاکہ کارکن پرامن رہیں ۔صوبائی وزیرقانون رانا مشہود کاکہناتھاکہ لیگی کارکن اشتعال میں ہیں ، پہلے ہی کہہ دیاتھاکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں لیکن پھر بھی واقعے پر افسوس ہے ،ایسا کوئی بھی واقعہ نہیں چاہتے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور کوشش کریں گے کہ آئندہ ایساکوئی واقعہ پیش نہ آئے تاہم لیگی کارکنان مارچ کے شرکاءکے پتھرا
کی وجہ سے اشتعال میں آئے ۔
 

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی