استانی کی شرمناک حرکت پولیس نے پکڑ لی
استانی کی شرمناک حرکت پولیس نے پکڑ لی
نیویارک(نیوز
ڈیسک)امریکہ کی ریاست کینٹکی میں ایک مڈل سکول کی استانی کو سکول میں باقاعدگی سے
منشیات منگوانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہومز مڈل
سکول کی استانی ایرن سٹیپلزمنشیات فروش سے کو کین خریدی تھی جو کہ باقاعدگی سے اسے
سکول پہنچائی جاتی تھی۔ایرن کی حرکات کو مشکوک پاکر حکام نے اس کی نگرانی شروع کر
دی اور بالآخر منشیات فروشوں کا اس سے میل جول پکڑا گیا۔ سکول نے اسے ملازمت سے
فارغ کر دیا ہے اور پولیس نے اس کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔اسی سکول
کے دوملازمین کو پہلے بھی منشیات کے لین دین پر گرفتار کیا جاچکا ہے اور ایرن اس
جرم میں گرفتار ہونے والی تیسری ملازمہ ہے لیکن وہ اس سکول کی پہلی استانی ہے جو
اس شرمناک جرم میں گرفتار ہوئی ہے۔سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے شدید غم و
غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایرن کیلئے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments
Post a Comment