کس طرح کے لوگوں کو بہترین نوکریں ملتی ہیں ؟سائنس نے بتادیا



کس طرح کے لوگوں کو بہترین نوکریں ملتی ہیں ؟سائنس نے بتادیا 

دنیا بھرمیں اعلیٰ نوکریوں اور عہدوں تک رسائی حاصل کرنے والے محنتی افراد میں کچھ مخصوص خوبیاں پائی جاتی ہیں ذیل میں قارئین کی دلچسپی کے لئے ان کا تذکرہ دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہر کمپنی ہائر کرلیتی ہے۔
1۔ قائدانہ خوبیاں
ایسے لوگ قائدانہ خوبیوں کے مالک ہوتے ہیں اور یہ جس بھی فیلڈ میں ہوں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے آگے بڑھتے جاتے ہیں ایک ایسی کمپنی جس کے تمام افراد محبت کریں مگر انہیں ترقی نہ ملتی ہو بہت جلد مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہے۔
3۔ مختلف النوع کام کرنے کی صلاحیت
بعض کمپنیوں میں کام زیادہ اور افرادی قوت کم ہونے کی وجہ سے ایک ہی شخص کو کئی حیثیتوں میں کام کرنا ہوتا اس صورت حال میں ہرشخص اس کا اہل نہیں ہوتا لیکن جن میں مختلف النوع کام کرنے کی خوبی ہوتی ہے وہ آج ایڈمنسٹریشن کے فرائض ادا کرتے ہیں تو کل کری ایٹوایگزی کیوٹر کے کام سے نپٹتے دکھائی دیتے ہیں۔
3۔دوسروں کو نوازنے والے
مخصوص کام کرنے والے اور مختلف النوع کام کرنے والوں میں یہی فرق ہوتا ہے کہ اول الذکر ہر کام کرنے پر راغب ہوتا ہے جبکہ دوسرا ایک ہی وقت میں مختلف النوع کاموں پر توجہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔لیکن چھوٹے کاروبار کے مالک ہوتے ہوئے آپ کو صرف کام کرنے والے افراد کی ضرورت ہوتی ہے ایسے میں وہ افراد ہی کام کرتے ہیں جو ہر کام پر راضی اور ہاں کہنے والے ہوں۔
4
۔ انقلابی کردار ادا کرنے والے
چھوٹی کمپنیاں ایسے لوگوں کی تلاش میں ہوتی ہیں جو ان کی سوچ کی حامل ہوں لیکن بعض اوقات ہیومن ریسورس منیجر ایسے لوگوں کو ترجیح دیتے ہیں جن کی سوچ بظاہر کمپنی کے برعکس ہو لیکن بعدازاں کمپنی کی سیل اور منافع میں اضافے کا باعث ہوں۔
5۔ فیصلہ کرنے والے
جب ایک فرم یا کمپنی اپنے ابتدائی دور سے گزر رہی ہوتی ہے تو وہ زیادہ خطرات مول نہیں لے سکتی اور نہ ہی ٹھوس فیصلے کرنے کی اہل ہوتی ہے لہٰذا وہ ایسے لوگوں کی تلاش میں ہوتی ہیں جو اپنی عقل سے فیصلہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں اور ان کی رہنمائی کریں۔
6۔ حفاظتی اقدام مدنظر رکھنے والے
بالکل اسی طرح اگر آپ چھوٹا کاروبار شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں جو آپ کے خوابوں کو پورا کرے تو یقینا آپ کا رجحان ایسے لوگوں کی طرف ہوگا جو پھونک پھونک کر قدم رکھنے والے ہوں۔
7
منصوبہ ساز
 ایسا شخص جو تحریری حکمت عملیاں بنانے کا اہل ہو کوئی بھی کمپنی اسے اپنی ٹیم کے معزز ممبر کی حیثیت سے جانتی ہے ایسے افراد کی نظر ہمیشہ ہر فعل کے دور رس اثرات پر ہوتی ہے۔
8۔ مشاہدہ کرنے والے
حالانکہ کمپنیاں اپنے نظریات لاگو کرنے میں ماہر ہوتی ہیں لیکن ایسا افراد جن کی نظر اپنے علاوہ اپنے حریفوں پر بھی ہو کسی بھی کمپنی کے لئے ایسے مشاہدہ ساز لوگ مفید ہوتے ہیں اور نوکری پر رکھتے وقت ان کی اس خوبی کا ادراک کر لیا جاتا ہے۔
9
۔ مددگار
اگر آپ کا کاروبار مہمان نوازی سے متعلق ہے تو اور آپ اپنے بزنس کو ترقی دینا چاہتے ہیں تو آپ کو ایسے شخص کی ضرورت ہے جو دوسروں کی مدد کر سکے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی