یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں یوم عاشور پر شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جارہے ہیں ، سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت
یوم عاشور انتہائی عقیدت
واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں یوم عاشور پر شبیہ علم اور
ذوالجناح کے جلوس نکالے جارہے ہیں ،
سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت
اسلام آباد......
شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے مختلف شہروں میں یوم عاشور پر شبیہ علم اور
ذوالجناح کے جلوس ، عزاداروں کی سینہ کوبی اور نوحہ خوانی۔
حضرت امام حسینؓ سمیت
شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور پر شبیہ علم اور ذوالجناح کے
جلوس نکالے جائیں گے،
لاہورمیں 10 محرم
الحرام کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں پر گامزن
ہے۔لاہورمیں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس اندرونِ موچی گیٹ نثارحویلی سے برآمد
ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔ جلوس کے شرکا شہدا کربلا کےغم میں ماتم
اور نوحہ خوانی کررہے ہیں۔ جلوس محلہ شیعاں، لال کھوہ، چوک نواب صاحب، کشمیری
بازار، رنگ محل اور اندرون بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ
کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر 6 ہزار پولیس اہلکار اوررضا کار ڈیوٹی دے رہے
ہیں، جلوس میں شامل ہونے والوں کی میٹل ڈی ٹیکٹرز سے چیکنگ کی جارہی ہے اور واک
تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں۔
کراچی میں 10 محرم
الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں برپا ہوگا،جبکہ مرکزی جلوس نشتر پارک سے
برآمد ہونے کے بعد روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ
کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
یوم عاشور پر سیکیورٹی کے سخت
انتظامات کیے گئے ہیں، بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی جبکہ حساس علاقوں میں
موبائل فون سروس معطل ہے

Comments
Post a Comment