اب پاکستان میں موبائل فون چوری ہونا بند ہو جائیں گے





کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی اے نے پاکستان میں سمگل یا چوری شدہ موبائل فونز بلاک کرنے کیلئے سسٹم لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ایک ایسا سسٹم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بدولت اب موبائل سمگل اور چوری ہونا بند ہو جائیں گے۔ پی ٹی اے کا یہ اقدام ٹیکس چوری اور موبائل چوری دونوں کو روکنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔اس سسٹم کا نام ’ڈیوائس آئیڈنٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم‘ (ڈی آئی آر بی ایس)ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے صارفین اپنے فون کو اپنے شناختی

کارڈ نمبر کے ذریعے رجسٹرڈ کر سکیں گے۔ رجسٹرڈ کرنے کے بعد شناختی کارڈ نمبر اس فون کی شناخت بھی بن جائے گا۔ اس طرح پی ٹی اے کے پاس ملک بھر کے موبائل فونز کا ڈیٹا جمع ہو جائے گا۔سسٹم لاگو ہونے سے سمگل اور چوری شدہ 

موبائل فون بلاک کر دئیے جائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی