بھارتی پولیس افسر کی دوران امتحان جدید طریقے سے نقل، سب دنگ رہ گئے
بھارت میں
ایک انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر کی جانب سے پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے
دوران جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس طرح نقل کی گئی کہ سب دنگ رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی میں یونین پبلک
سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے امتحان کے دوران آئی پی ایس افسر سفیر کلیم نے نقل
کے لئے جدید خفیہ کیمرے، گوگل ڈرائیو اور بلیو ٹوتھ کی مدد حاصل کی۔
بھارتی پولیس کے افسر کو امتحان کے دوران
نقل میں مدد فراہم کرنے میں ان کی بیوی جوائسی جوائس اور ایک ادارے کا ڈائریکٹر
شامل تھا۔ دونوں حیدرآباد سے پولیس افسر کو نقل میں مدد فراہم کر رہے تھے۔
بھارتی پولیس کا افسر نقل کرتے رنگے ہاتھوں
پکڑا گیا اور جب تفتیش کی گئی تو اس نے اپنی نقل کا طریقہ بھی بتایا۔
بھارتی پولیس افسر کے سینے پر ایک خفیہ
کیمرہ نصب تھا جو سامنے رکھے ہوئے پرچے کو اسکین کر کے گوگل ڈرائیو کے ذریعے
مطلوبہ شخص (پولیس افسر کی بیوی) تک پہنچاتا تھا اور پھر جوائسی (پولیس افسر کی
بیوی) زبانی اس کا جواب بتاتی تھی جو بلیو ٹوتھ کے ذریعے پولیس افسر تک پہنچا تھا۔
بھارتی پولیس افسر کی بیوی اور اس کے ساتھی
ڈاکٹر پی رام بابو نے پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں نقل فراہم کرنے کے لیے کمپیوٹر،
لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ کا سہارا لیا۔
چنئی پولیس کی اطلاع پر حیدرآباد پولیس نے
آئی پی ایس افسر کو نقل فراہم کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا
آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب ریاستی وزارت داخلہ کا کہنا ہے
کہ اگر آئی پی ایس افسر امتحان کے دوران نقل کی وضاحت پیش نہ کر سکا تو اسے نوکری
سے بھی برطرف کر دیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment