واٹس ایپ استعمال کرنیوالے ہوشیار،صارفین کی معلومات کے ساتھ بغیر اجازت کیا ہورہاہے؟ حیرت انگیزانکشافات


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے سرکاری اداروں میں موبائل فون پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری اداروں کو موبائل فون ایپلیکیشنز سے متعلق سکیورٹی سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب اداروں میں موبائل فون پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے سرکاری اداروں میں موبائل پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کی اجازت کے بغیرواٹس ایپ پر معلوماتکو بیرون ملک سرور پر بھیج دیا جاتا ہے، اس حوالے سے موبائل
فون سکیورٹی کمپنی کی جانب سے متعدد موبائل فون ایپلیکیشنز کے حوالے سے رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں 100 سے زائد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فون ایپلی کیشنز کو سکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے جس میں سے واٹس ایپ سرفہرست ہے۔وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی بھی صارف نامعلوم ذرائع سے وصول ہونے والی ای میل اور اٹیچمنٹ نہ کھولیں جبکہ موبائل میں معروف اینٹی وائرس اور فائر وال اپ ڈیٹ رکھے جائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی