Posts

How Atom Bomb works?

Image
ایٹم بم کیسے بنتا ہے؟ (Ishtiaq Ahmad, Khanewal) تحریرو تخریج: اشتیاق احمد منتظم و مہتمم ادارہ تحقیق و تخلیق 105/10-R تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال پنجاب پاکستان جوہری بم دوسری جنگِ عظیم میں دنیا کی تاریخ میں سب سے پہلے استعمال ہوا۔ انگریزی میں کافی فلموں میں یہ پھٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان میں چند ایک کے نام یہ ہیں۔Dr. Strangelove, The Day After, Testament, Fat Man and Little Boy, The Peacemaker, ہیں۔آئیے دیکھتے ہیں کہ اس قدر مہلک اور لا محدود تباہی کا باعث بننے والا ہتھیار کس طرح کام کرتا ہے؟ اس مضمون میں ہم آپ کو طبعیات کے وہ راز بتائیں گے جن سے یہ اس قدر طاقت ور بن جاتا ہے۔ اسے کیسے ڈیزائن کیا جاتا ہے اور پھٹنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟ جوہری بم میں چند قوتوں کا عمل دخل ہوتا ہے؟ ان سب سوالوں کا اختصار کے ساتھ ہم جواب دینے کی کوشش کریں گے۔ ایٹم میں کچھ کمزور قوتیں ہوتی ہیں اور کچھ مضبوط۔ وہ قوتیں جو مرکزے(nucleous) کو مضبوطی سے قائم رکھتی ہیں، مضبوط قوتیں کہلاتی ہیں۔ ان کی وجہ سے مرکزے میں موجود ذرات (نیوٹران اور پروٹان) باہم مضبوطی سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایسے ایٹم جو...

Independence day and accountability

یوم آزادی اور احتساب محمد عارف شاہ   قوم اوروطن کی آزادی کا لمحہ ایسا جذباتی اور رومانی ہوتا ہے کہ اس کا احساس اور اندازہ وہی کرسکتے ہیں، جو 14اگست 1947کو اس سرزمین پر باحیات تھے۔ہر برس کی طرح اس برس بھی ہم آزادی کی سالگرہ منا رہے ہیں، زندہ قومیں ایسے مواقعے پر خوشیاں منانے کے ساتھ اپنا احتساب بھی کرتی ہیں اور یہ اندازہ لگاتی ہیں کہ انھوں نے آزادی کے بعد کیا کھویا اورکیا پایا اور ان کی منزل کتنی دور ہے۔جب آزادی کا اعلان ہوگیا تو یکایک ملک میں قتل وغارت شروع ہوگئی، جگہ جگہ لوگوں کی لاشیں، آگ سے لوگوں کے تباہ حال گھر، ایک اجڑے ہوئے دیارکا منظر پیش کررہے تھے، یہ حالات کب درست ہوں گے، زندگی کب معمول پر آئے گی کسی کے تصور میں نہ تھا۔اس وقت پورے ملک میں سب مسلمانوں میں اس قدر اتحاد تھا کہ اختلافات اور تفرقہ کا شائبہ تک نہ تھا۔ اس قدر اتحاد اور یگانگت اس سے بڑھ کرکیا ہوسکتی ہے کہ قائد اعظم کی آواز پر تمام مسلمان لبیک کہتے تھے، آج اس اتحاد کی اشد ضرورت ہے لیکن وہ مثالی اتحاد بالکل ناپید ہے۔ بعض اوقات مایوسی ہوتی ہے اور رونا بھی آتا ہے کہ ہم کہاں سے چلے تھے اورکہاں پہنچ گ...

A true story of separation time

Image
تقسیم کے دنوں کی ایک سچی کہانی کلدیپ نئیر یہ ایک سکھ لڑکی کی کہانی ہے جس نے دونوں ملکوں کی دیگر صدہا خواتین کی طرح تقسیم کا مہلک زخم کھایا۔ زیادہ مصیبتیں عورتوں پر ہی آئیں ان پر ہونے والے ظلم و تعدی کی کوئی انتہا نہیں۔ راولپنڈی تقسیم سے قبل بھی مسلمانوں کا شہر تھا لیکن اس میں سکھ کمیونٹی بھی پھیلی ہوئی تھی۔ سکھ آبادی بڑی خوشحال تھی جس کے ارکان خاصے پرجوش اور فعال تھے۔ مطالبہ پاکستان سے پہلے عشروں تک دونوں برادریاں باہمی احترام و سلوک سے رہ رہی تھیں۔ مسلمانوں کے لیے الگ پاکستان کا مطالبہ دونوں برادریوں کے تعلقات میں تلخی کا موجب بنا اور پھر جیسے راتوں رات ان میں دشمنی کی ناقابل عبور دیوار کھڑی ہو گئی حالانکہ ان میں صدیوں پرانے تعلقات قائم تھے لیکن اب جیسے پرانے تعلقات کا کوئی وجود ہی نہ رہا تھا۔ اور چونکہ سکھوں کو دور سے پہچانا جا سکتا ہے اور وہ اژدہام میں بھی صاف نظر آتے ہیں لہٰذا ان کو ہدف بنا لیا گیا۔ ان کی عورتیں خصوصی طور پر عدم تحفظ کا شکار ہو گئیں بلکہ بہت سی سکھ عورتوں نے گاؤں کے کنوئیں میں کود کر جان دیدی تا کہ جسمانی نقصان کی نوبت ہی نہ آئے۔ ایک نوجوان سکھ لڑکی نے...

NASA 's journey to Mars, the largest and most powerful rocket- declared

Image
ناسا کا مریخ کے سفر کیلئے سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ بنانے کا اعلان امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس راکٹ کا وزن 55 لاکھ پائونڈ ہوگا جبکہ یہ اڑنے کے لئے 84 لاکھ پائونڈ کی قوت فراہم کرے گا۔ واشنگٹن(آن لائن) ناسا نے انسانی تاریخ کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کے ذریعے انسان کو مریخ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کی رپورٹ کے مطابق سپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) پر 2018ء میں کام شروع ہوگا جس پر نیا اورائن خلائی جہاز سوار ہوگا جبکہ اس کی ڈیزائننگ کا اہم کام مکمل ہو چکا ہے۔ ایس ایل ایس پروگرام مینیجر ٹوڈ مے نے بتایا کہ یہ بہت خوشی کا لمحہ ہے کہ ہم اب خلا کی گہرائیوں میں انسان کو بھیجنے کی بات کر رہے ہیں۔ اپنی تکمیل کے بعد اس راکٹ کی اونچائی 1012 میٹر ہوگی اور وزن 55 لاکھ پائونڈ ہوگا جبکہ یہ اڑنے کے لئے 84 لاکھ پائونڈ کے بقدر تھرسٹ فراہم کرے گا۔ یہ طاقتور راکٹ 77 ٹرکوں کے برابر سامان لے جا سکے گا۔ اس میں دو چھوٹے مگر بہت طاقتور راکٹ بوسٹر بھی نصب کئے جائیں گے۔ اس راکٹ میں آر ایس 25 نامی انجن ہی اس کا مرکزی انجن ...

16 simple ways to reduce arthritis

Image
جوڑوں کے درد میں کمی لانے والے 16 عام طریقے کیا آپ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ تنہا نہیں درحقیقت عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں اکثر افراد اس تکلیف کا شکار ہوجاتے ہیں۔ درحقیقت عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں جس کے باعث جوڑوں کا درد لوگوں کو اپنا شکار بنالیتا ہے تاہم اس میں کمی لانا یا بچنا اتنا بھی مشکل کام نہیں۔ درحقیقت کچھ غذائیں، ورزشیں اور گھریلو اشیاءآپ کے جوڑوں کے درد میں قدرتی طریقے سے نمایاں کمی لاسکتے ہیں جس کی طبی سائنس نے بھی تائید کی ہے۔ ادرک سے بنی چائے سے لطف لینا متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ادرک کے اندر ایسی خاصیت ہوتی ہے جو جوڑوں کے درد کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کا اثر بڑھا دیتی ہے۔ مگر ادویات کے بغیر بھی یہ کافی مفید ثابت ہوتی ہے، اس کے لیے ادرک کو پیس کر سفوف کی شکل میں استعمال کریں یا اس کے باریک ٹکڑے کرکے اسے چائے کے لیے ابالے جانے والے پانی میں 15 منٹ تک ڈبو کر رکھیں، اس کا مستقل استعمال جوڑوں کے درد میں کمی لانے کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔ سوجن کی روک تھام کرنے والی غذا ﺅ ں کا اس...

11 amazing tricks of baking soda

Image
بیکنگ سوڈا کے 11 حیرت انگیز کمالات بیکنگ سوڈا کے حیرت انگیز کمالات کھانے کا سوڈا یا بیکنگ سوڈا گھروں میں عام استعمال ہوتا ہے اور اکثر کھانوں وغیرہ کی تیاری کے لیے ہی اسے استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سفید پا ﺅ ڈر جیسی چیز صحت بہتر بنانے اور گھر کی صفائی جیسے کاموں کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے؟   بہت کم لوگوں کو ہی معلوم ہے کہ یہ بظاہر معمولی چیز آپ کے ہزاروں روپے بچانے میں مددگار ہوسکتی ہے اور اس کا  ایسے طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے جو آپ کو دنگ کرکے رکھ دیں گے۔ ۔ ہاتھوں سے بدبو دور بھگائے مچھلی یا کسی ایسے ہی چیز کو کاٹنے کے بعد اکثر ہاتھوں میں بو بس جاتی ہے جو عام صابن سے ہاتھ دھونے سے جاتی نہیں۔ اگر آپ اس کو دور بھگانا چاہتے ہیں تو ہاتھوں کوگیلا کرکے ان پر بیکنگ سوڈے کو رگڑے اور پھر گرم پانی سے دھو لیں۔ آپ کے ہاتھوں سے بو دور ہوجائے گی اور اس کی جگہ ایک میٹھی مہک آنے لگے گی۔ بارش کے دوران بچوں کے کھیل کا سامان تیز بارش کے دوران اگر بچے بیزار ہو رہے ہو تو دو کپ بینگ سوڈا ، ایک کپ میدہ اور ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے اس وقت تک اب...