Posts

پاکستان کےمعروف ترین ہسپتال پرآسمانی مخلوق کاحملہ ،مریضوں کی کیاحالت ہوئی ،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائینگے

Image
رحیم یارخان (مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یارخان کے شیخ زیدہسپتال میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب سرجیکل وارڈ میں چمگادڑوں نے انٹری دی۔بڑی تعدادمیں پرندوں کودیکھ کرمریض اورعملہ خوف کاشکارہوگیا۔ریسکیواہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرآدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعدچمگادڑوں پرقابوپایا۔سول ہسپتال کوٹھڑی کے آپریشن تھیٹرمیں آگ لگنے سے ساری مشینری جل گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پرپہنچ کرآگ کے شعلوں پرقابوپایا۔مشینری جل جانے کے باعث تمام آپریشن ملتوی ہوئے جبکہ متاثرہ وارڈ سے مریضوں کودوسری جگہ منتقل کیاگیا۔واضح رہے کہ یہ وہی ہسپتال ہے جہاں ایم ایس کی جانب سے نرسزکوحراساں کئے جانے پرینگ نرسزایسوسی ایشن نے ایمرجنسی اوراوپیڈیز میں کام کابائیکاٹ کرتے ہوئے ایم ایس افضل ثاقب کیخلاف احتجاج کیاتھا ینگ نرسزایسوسی ایشن کیجانب سے ایمرجنسی اوراوپیڈیزکابائیکاٹ کیاگیاتھا۔ینگ نرسزنے ایڈمن آفس کے سامنے ایم ایس شیخ زیداسپتال افضل ثاقب کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ ایم ایس نرسزکوحراساں کرتا جبکہ ایم ایس کا گالم گلوچ کرنامعمول بن گیا۔ ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز گالم گلوچ سے منع کرنے پرایم ایس...

حکومت کا یوم اقبال 9نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

Image
حکومت کا یوم اقبال 9نومبر کو عام تعطیل کا اعلان! اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایک طویل عرصے کے بعد یوم اقبال کی چھٹی بحال کر دی ہے۔ نیوز ویب سائٹ آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس سال 9نومبر کو اقبال ڈے پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔ تمامی سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے ۔  پنجاب سمیت تمام صوبوں کے چھوٹے بڑے شہروں میں حکیم الامت اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 140ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں سیمینارز ، تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اقبال کے افکار اور ان کی تعلیمات کو نئی نسل کے ساتھ بطریق احسن متعارف کرایا جا سکے .

صوفی اعظم، علامہ محمد اقبال ؒ ۔۔۔!

Image
!صوفی اعظم، علامہ محمد اقبال ؒ ۔۔۔ رانا اعجاز حسین بیسویں صدی کے سب سے عظیم مسلم مفکر، شاعر مشرق ، قانون دان، صاحب بصیرت شخصیت اور تحریک پاکستان کے رہنما ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا140 واں یوم ولادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایاجارہا ہے۔ قدرت الٰہی نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کو بہت سی خداداد صلاحیتوں اور دولت ایمان سے نواز ا تھا۔ اردو اور فارسی شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام آپ کی بنیادی وجہ شہرت بنا، یہی وجہ ہے کہ تاریخ کے اوراق آپ کی بصیرت، فراست، معاملہ فہمی اور دوراندیشی اور قوم سے خیرخواہی کی گواہی دیتے ہیں اور آپ کو صوفیانہ شعائر کا علمبردار سمجھا جاتا ہے  ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ اپنے عہد کی سیاسی تحریکوں کو انکے صحیح پس منظر میں سمجھتے تھے۔ سیاست درحقیقت انکی زندگی کا ایک اہم اور روشن باب ہے، جسکی بدولت انہوں نے قیام پاکستان سے سترہ برس پیشتر ہی اپنی بصیرت سے مستقبل کے دھندلے نقوش میں ایک آزاد اسلامی مملکت کا نقشہ ابھرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کی شخصیت کے وہ تخلیقی عناصر ج...

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی

Image
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ناموربالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نےبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔گزشتہ روز قائد اعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں نیویارک میں واقع اپنے گھر میں انتقال کرگئی تھیں۔ دینا واڈیا کےانتقال پر نامور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ٹوئٹر پرتعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں دینا واڈیا کے دنیا سے جانے پر بے انتہا افسوس ہے۔میں دینا واڈیا سے ملاقات کرنے پر خود کوخوش قسمت سمجھتی ہوں، وہ بہت اچھی خاتون تھیں۔واضح رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا دینا واڈیا سے کئی بار مل چکی تھیں۔ اداکارہ کا دینا واڈیا سے متعلق اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دینا بہت اچھی خاتون تھیں اور تاریخ سے متعلق انہیں بہت زیادہ معلومات تھی۔ دینا اوران کے والد محمد علی جناح میں بے تحاشہ مماثلت تھی میں نےاس سے پہلے دولوگوں میں اتنی زیادہ مماثلت کبھی نہیں دیکھی۔اداکارہ نے کہا کہ جب میں آخری بار دینا واڈیا سے ملی تو وہ مجھ سے آئی پی ایل میچ سے متعلق جاننا چاہتی تھیں، وہ میری زندگی میں بہت زیادہ دلچسپی لیتی تھیں اور مجھے بھی ان ...

بریکنگ نیوز لاہور ایئر پورٹ پر عمران خان کے ساتھ لوگوں نے ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ پاکستان بھر میں نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا

Image
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ائیر پورٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن کو نعروں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر عمران خان کے سامنے آکر کچھ لوگ کھڑے ہو گئے اور رو عمران رو کے نعرے لگانے لگے ،میڈیا تفصیلات کے مطابق عمران خان ان کو جواب دئیے بغیر ہی وہاں سے خاموشی کے ساتھ روانہ ہو گئے ۔لیکن ابھی تک مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں کہ یہ نعرے کسی مخالف پارٹی کی طرف سے لگائے گئے ہیں یا ان نعروں میں لوگوں کی اپنی رائے ہے 

اسموگ ختم ہونے تک تعلیمی ادروں میں چھٹیاں

Image
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔      تحریک انصاف  نے سموگ کم ہونے تک سکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا۔اس ضمن میں  تحریک انصاف کے احمد خان بھچر نےقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ۔  تحریک انصاف  کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات کی نااہلی کے سبب پنجاب میں سموگ کا راج ہے ۔محکمے نے شہریوں سمیت سکول جانے والے بچوں کے زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔بچے سانس،گلے اور آنکھوں کی جلن سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلاہیں ۔ بچوں کی بیماریاں دیکھ کر والدین پریشان ہیں ۔