Posts

کراچی ، حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں زندگی معمول پر، رینجرز اور پولیس تعینات

Image
کراچی، حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف رینجرز کے آپریشن کے بعد صورتحال معمول پر ہے ، رات بھر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،،، صبح سویرے کھلنے والے ہوٹل اور دکانیں بھی معمول کے مطابق کھلیں جبکہ شہر میں ٹرانسپورٹ بھی رواں دواں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں صورتحال معمول پر ہے اور رات بھر کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔صبح سویرے کھلنے والے ہوٹل ،دکانیں ، ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق ہیں۔جگہ جگہ پولیس اور رینجرز کی نفری الرٹ تعینات ہے۔گزشتہ رات کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کا اجلاس ہوا تھا جس میں انھوں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو شہریوں کےجان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے تھے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب پولیس اور رینجرز جاگیں اور عوام سکون کی نیند سوئیں۔ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ پاکستان کے خلاف نعرے لگائے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہریوں کو یرغمال بنانے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو ہم نے امن دیا اب اسے کوئی نہیں بگاڑ سکتا۔ادھر ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی واضح کیا ہے کہ آج ایک بھی دکان بند ...

Flights grounded as typhoon hits near Tokyo

Image
TOKYO: A strong typhoon stuck near Tokyo on Monday, with heavy rain and winds grounding more than 400 flights as officials warned of landslides and flooding. Typhoon Mindulle made landfall at about 12:30 pm (0330 GMT) in Tateyama city, roughly 80 kilometres (50 miles) southeast of Tokyo, the Japan Meteorological Agency said. As of noon, the storm was packing gusts up to 180 kilometres per hour and heading north at a speed of 20 kilometres per hour, the agency said. There were no immediate reports of casualties or significant damage. "In Tokyo... please exercise caution for landslides, flooding in low lying areas, surging rivers, violent wind and high waves," the weather agency said. Downpours across the greater Tokyo region caused rivers to swell, with television footage showing gushing waterways close to overflowing but staying within their banks. The storm has caused airlines across the country to cancel a total of 425 flights, mostly to and from Tokyo´s Han...

طاہر القادری ،مودی کے دوست ،گجرات فسادات پر تبصرہ سے صاف انکار

Image
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ دوستی کا الزام لگانے والے طاہر القادری خود ہی نریند ر مودی کے دوست نکلے۔بھارتی میڈیا نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے 2012 کے دورہ بھارت کو لے کر نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔طاہر القادری نے فروری2012 میں تحریک منہاج القرآن کا دفترکھولنے کے لئے بھارتی ریاست گجرات کا دورہ کیا اور فول پروف سیکیورٹی ملنے پر اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ و موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔گجرات میں اپنے دورے کے دوران میڈ یا کی جانب سے گجرات فسادات کے سوال پر طاہر القادری نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق طاہر القادری 2012 میں منہاج القرآن کے دفتر کا افتتاح کرنے بھارتی ریاست گجرات پہنچے تو بھرپور سکیورٹی کی فراہمی پر اس وقت کے وزیراعلی اور موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مودی کا شکریہ ادا کرنیوالے طاہر القادری 2002 کے مسلم کش فسادات پر زبان نہ کھول پائے۔ صحافی بار بار پوچھتے رہے لیکن وہ یہ کہہ کر انکار کرتے رہے کہ وہ کسی واقعہ پر ت...

Distribution Ceremony of Eidi Packets in Orphan, Widow and worthy people by Anan E Haq Foundation

Image
نارووال (عنانِ حق رپورٹ :فیضان فیضی)  :ضلع نارووال کے مشہور قصبہ نونار میں عنان حق فاؤنڈیشن کی جانب سے یتیم بیوہ اور بے سہارا لوگوں میں عیدی تقسیم کی گئی. اس پروگرام میں عنان حق فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو باڈی ،چیرمین و چیف ایگزیکٹو  سر اللہ رکھا گورائیہ،  ایڈیٹرمحمد  افضل بھٹی اورڈائریکٹر  محمد سعید عارف نے شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی  تحریک منہاج القران  نونار کے صدر سید مشتاق حسین شاہ تھے. تقریب کا   آغاز محمد افضل بھٹی ایڈیٹر عنانِ حق نے کیا ۔ تلاوتِ کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد تقریب میں  آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس پروگرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس خواہش کا اعادہ کیا کہ فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ انشاءاللہ ہر سال عید پیکٹس کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہوں۔ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں اپنے ان غریب ہم وطنوں کا بھی خیال رکھن...

How Atom Bomb works?

Image
ایٹم بم کیسے بنتا ہے؟ (Ishtiaq Ahmad, Khanewal) تحریرو تخریج: اشتیاق احمد منتظم و مہتمم ادارہ تحقیق و تخلیق 105/10-R تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال پنجاب پاکستان جوہری بم دوسری جنگِ عظیم میں دنیا کی تاریخ میں سب سے پہلے استعمال ہوا۔ انگریزی میں کافی فلموں میں یہ پھٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان میں چند ایک کے نام یہ ہیں۔Dr. Strangelove, The Day After, Testament, Fat Man and Little Boy, The Peacemaker, ہیں۔آئیے دیکھتے ہیں کہ اس قدر مہلک اور لا محدود تباہی کا باعث بننے والا ہتھیار کس طرح کام کرتا ہے؟ اس مضمون میں ہم آپ کو طبعیات کے وہ راز بتائیں گے جن سے یہ اس قدر طاقت ور بن جاتا ہے۔ اسے کیسے ڈیزائن کیا جاتا ہے اور پھٹنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟ جوہری بم میں چند قوتوں کا عمل دخل ہوتا ہے؟ ان سب سوالوں کا اختصار کے ساتھ ہم جواب دینے کی کوشش کریں گے۔ ایٹم میں کچھ کمزور قوتیں ہوتی ہیں اور کچھ مضبوط۔ وہ قوتیں جو مرکزے(nucleous) کو مضبوطی سے قائم رکھتی ہیں، مضبوط قوتیں کہلاتی ہیں۔ ان کی وجہ سے مرکزے میں موجود ذرات (نیوٹران اور پروٹان) باہم مضبوطی سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایسے ایٹم جو...

Independence day and accountability

یوم آزادی اور احتساب محمد عارف شاہ   قوم اوروطن کی آزادی کا لمحہ ایسا جذباتی اور رومانی ہوتا ہے کہ اس کا احساس اور اندازہ وہی کرسکتے ہیں، جو 14اگست 1947کو اس سرزمین پر باحیات تھے۔ہر برس کی طرح اس برس بھی ہم آزادی کی سالگرہ منا رہے ہیں، زندہ قومیں ایسے مواقعے پر خوشیاں منانے کے ساتھ اپنا احتساب بھی کرتی ہیں اور یہ اندازہ لگاتی ہیں کہ انھوں نے آزادی کے بعد کیا کھویا اورکیا پایا اور ان کی منزل کتنی دور ہے۔جب آزادی کا اعلان ہوگیا تو یکایک ملک میں قتل وغارت شروع ہوگئی، جگہ جگہ لوگوں کی لاشیں، آگ سے لوگوں کے تباہ حال گھر، ایک اجڑے ہوئے دیارکا منظر پیش کررہے تھے، یہ حالات کب درست ہوں گے، زندگی کب معمول پر آئے گی کسی کے تصور میں نہ تھا۔اس وقت پورے ملک میں سب مسلمانوں میں اس قدر اتحاد تھا کہ اختلافات اور تفرقہ کا شائبہ تک نہ تھا۔ اس قدر اتحاد اور یگانگت اس سے بڑھ کرکیا ہوسکتی ہے کہ قائد اعظم کی آواز پر تمام مسلمان لبیک کہتے تھے، آج اس اتحاد کی اشد ضرورت ہے لیکن وہ مثالی اتحاد بالکل ناپید ہے۔ بعض اوقات مایوسی ہوتی ہے اور رونا بھی آتا ہے کہ ہم کہاں سے چلے تھے اورکہاں پہنچ گ...

A true story of separation time

Image
تقسیم کے دنوں کی ایک سچی کہانی کلدیپ نئیر یہ ایک سکھ لڑکی کی کہانی ہے جس نے دونوں ملکوں کی دیگر صدہا خواتین کی طرح تقسیم کا مہلک زخم کھایا۔ زیادہ مصیبتیں عورتوں پر ہی آئیں ان پر ہونے والے ظلم و تعدی کی کوئی انتہا نہیں۔ راولپنڈی تقسیم سے قبل بھی مسلمانوں کا شہر تھا لیکن اس میں سکھ کمیونٹی بھی پھیلی ہوئی تھی۔ سکھ آبادی بڑی خوشحال تھی جس کے ارکان خاصے پرجوش اور فعال تھے۔ مطالبہ پاکستان سے پہلے عشروں تک دونوں برادریاں باہمی احترام و سلوک سے رہ رہی تھیں۔ مسلمانوں کے لیے الگ پاکستان کا مطالبہ دونوں برادریوں کے تعلقات میں تلخی کا موجب بنا اور پھر جیسے راتوں رات ان میں دشمنی کی ناقابل عبور دیوار کھڑی ہو گئی حالانکہ ان میں صدیوں پرانے تعلقات قائم تھے لیکن اب جیسے پرانے تعلقات کا کوئی وجود ہی نہ رہا تھا۔ اور چونکہ سکھوں کو دور سے پہچانا جا سکتا ہے اور وہ اژدہام میں بھی صاف نظر آتے ہیں لہٰذا ان کو ہدف بنا لیا گیا۔ ان کی عورتیں خصوصی طور پر عدم تحفظ کا شکار ہو گئیں بلکہ بہت سی سکھ عورتوں نے گاؤں کے کنوئیں میں کود کر جان دیدی تا کہ جسمانی نقصان کی نوبت ہی نہ آئے۔ ایک نوجوان سکھ لڑکی نے...