کیڑے مکوڑوں سے نجات حاصل کرنے کے آسان ٹوٹکے
لاہور(نیوزڈیسک) گر آپ اپنے گھر میں موجود کیڑے مکوڑوں سے پریشان ہیں تو بالکل فکر نہ کریں کیونکہ ان سے نجات کا حل موجود ہے۔ آیئے ہم آپ کو کچھ آسان حل بتاتے ہیں۔ چیونٹیوں سے نجات -1 پانی میں نمک ملا کر فرش دھونے سے دیمک، چیونٹی اور دوسرے کیڑے نہیں آتے۔ -2 جہاں چونٹیاں ہوں وہاں اگر تھوڑا سا آٹا ڈال دیا جائے تو چیونٹیاں چلی جاتی ہیں۔ -3 سنگترے کے چھلکے کا رس چیونٹیوں کے لئے زہر ہے۔ -4 چیونٹیوں کے بلوں کے منہ پر کوئک لائم چھڑک دیں۔ -5 چیونٹیوں کے بلوں ہر ہینگ رکھ دیں۔ تو وہ بھاک جاتی ہیں۔ -6 آلو کے ٹکڑے ایمونیا میں اچھی طرح ڈبو کر چنیوٹیوں کے بلوں اور جہاں سے چیونٹیوں کو بھگانا ہو وہاں رکھ دیں۔ -7 چیونٹیوں کے بلوں پر مٹی کا تیل چھڑک دیں۔ مچھروں سے نجات -1 اگر ہاتھ پاؤں اور منہ پر لیموں کا رس مل کر سویا جائے تو مچھر نہیں کاٹتا۔ -2 منہ ہاتھ اور پاؤں پر سرسوں کا تیل مل کر سونے سے مچھر نہیں کاٹتے۔ -3 مچھروں سے نجات کے لئے گھر کے کونوں اور گندگی کے ڈھیروں پر مٹی کا تیل چھڑکیں۔ -4 مچھروں سے نجات کے لئے لوہان سلگائیں، اس کے تیز بو اور دھوئیں سے مچھر بھاگ جائیں ...